اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ملک میں عجیب و غریب مذاق چل رہا ہے کہ روز اسمبلیاں بنیں اور روز ٹوٹیں۔ یہ بھی کوئی مذاق ہے کہ کوئی بھی ملک میں دھرنے کا اعلان کرے، چیف آف آرمی اسٹاف ان سے ملنے کیلئے پہنچ جائیںایسا نہیں ہوتا ۔ میری اطلاعات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ان سے نہیں ملیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک خطرناک
اطلاع موصول ہوئی ہے کہ افغانستان اور بھارت سے مولانا فضل الرحمان کو مدد مل رہی ہے ۔ معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کا ایک مسیج پہنچایا گیا ہے کہ ن لیگ کا ہر ایم این اے کم سے کم 200بندے لائے گا اور ایم پی اے 100آدمی لائے گا ۔ بتایا جارہا ہے کہ لوگوں کی یہ تعداد 30سے 35ہزار بنتی ہے ۔میرا شبہ ہے کہ وہ لائیں گے کیونکہ یہ ورکرز کی پارٹی نہیں ہے یہ لیڈروں اور ووٹروں کی پارٹی ہے ۔