کرا چی(آن لائن)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم سندھ سے نکل چکا ہے جس کے بعد اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے مگر آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اکتوبر میں دوپہر کے وقت دھوپ زیادہ رہے گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی،
تاہم رات میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اکتوبر کا 30 سالہ اوسط کم سے کم درجہ حرارت 21 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے، مگر اس برس اکتوبر گرم رہ سکتا ہے لیکن ہیٹ ویو ا?نے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ان دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، گزشتہ سال گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی تھی، جبکہ پچھلے دو سال سے اکتوبر کے ان دنوں میں ہیٹ ویو رہی ہے، تاہم رواں ماہ حالیہ دنوں کی خنکی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ مون سون سیزن ہے، اس میں بحیرہ عرب میں سائیکلونک سرگرمیاں ہوسکتی ہیں اور انے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بھی بن سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم سندھ سے نکل چکا ہے جس کے بعد اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے مگر آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اکتوبر میں دوپہر کے وقت دھوپ زیادہ رہے گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، تاہم رات میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے مگر آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بن سکتے ہیں۔