منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور مریم نوازکو ڈیل کیلئے راضی کر لوں گا بدلے میں مجھے پنجاب حکومت دیں ، سابق وزیراعلیٰ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر کیا سودے بازی کر رہے ہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید کا’’مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا‘‘میں کہنا ہے کہ پہلے تو آہ و بکا سنائی دی اب وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ کہ کاروباریوں نے آرمی چیف سے حکومت کی شکایت نہیں کی،اگر ایسا نہیں تھا تو اس کی فوراََ تردید کیوں نہیں کی گئی۔

سچائی شاید بیچ میں پڑی سسک رہی ہے۔تجاویز پیش کیں۔بعض باتوں مثلا شناختی کارڈ کی شرط پہ روہانسے بھی ہوئے۔مگر ایسا بھی نہیں کہ احتجاج کیلئے بہت بلند ہو۔ تھیوری یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اسٹیبلشمنٹ تھپکی دے رہی ہے۔دلیل یہ ہے کہ احتساب عدالت پر دونوں کا اندازِ فکر مختلف ہے۔ان لوگوں کے بقول اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ زرداری اور نواز شریف سے ’’ کچھ لو اور دو ‘‘ کی بنیاد پر معاملہ طے کر لیا جائے گا۔دونوں بلکہ تینوں یعنی مریم نواز بھی مقررہ مدت کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں۔ملک میں سکون اور قرار ہو۔بے یقینی کا خاتمہ ہو جائے۔بے چینی تحلیل ہو اور معیشت کا پہیہ ، قدرے زیادہ تیزی سے حرکت کرنے لگے۔ہارون الرشید مزید لکھتے ہیں کہ سوال یہ ہے کہ زیادہ عزم کے ساتھ بروئے کار تو مولانا فضل الرحمن ہیں۔پیپلز پارٹی الگ کھڑی ہے اور نون لیگ منقسم۔شہاز شریف کا اندازفکر دوسرا ہے۔ان کا احساس یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی زیادہ نشستیں تھیں۔سودا ہو جائے تو آزاد ارکان ن لیگ کی طرف لپک سکتے ہیں۔سب سے بڑے صوبے میں تب حکومت وہ تشکیل دے سکتے ہیں۔اگر شہباز شریف اس کے نگران ہوں تو اسٹیبلشمنٹ کو کبھی کوئی پریشانی لاحق نہ ہو گی۔وفا شعار ہیں اورخدمت گزار بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…