اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا سابق عہدیدار قتل،آصف سیاست میں غیر فعال،تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف رہتا، جانتے ہیں ماضی میں کون سا شرمناک کام کرتا تھا؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) فیڈرل بی ایریا میں مدنی مسجد کے باہر ٹارگٹ کلرزکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول آصف کچلی تحریک انصاف کا سابق عہدے دار تھا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وارادات پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل پر واقع مدنی مسجد کے باہر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مسجد سے نکلنے والا 42سالہ آصف ہارون کچلی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر عزیزآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، مقتول آصف ہارون کچلی تحریک انصاف ضلع وسطی کا سابق نائب صدر بتایا جاتاہے تاہم وہ کچھ عرصہ سے غیر فعال تھااور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھا،مقتول عزیر آباد ہی کے محلے صدیق آباد کا رہائشی تھا۔مقتول کو نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں لگی ہیں اور پولیس نے گولیوں کے خول فرانزک لیب بھجوا دیئے ہیں،مقتول پہلے کھارادر میں رہتا تھا اور بعد ازاں حسین آباد منتقل ہو گیا تھا۔،ایس ایس پی سینٹرل راو عارف اسلم کے مطابق مقتول کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ماضی میں جوئے سٹے اور کرکٹ میچ پر بک چلاتا تھا تاہم واقعہ کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے مدنی مسجد تبلغی جماعت کا کراچی میں دوسرا بڑا مرکز ہے جہاں پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے افسران کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتاہے تاہم پولیس مسجد کے اطراف میں پوچھ گچھ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے گولیاں کے خول اکٹھے کر کے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایس سینٹرل سے فوری طور رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت دی کہ جائے وقوعہ پر اکٹھا شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات پر تفتیش کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کر کے کیس کو جلد حل کیا جائے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…