منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

 ایم پی اے کے بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نجی گرلز سکول پر دھاوا بول دیا، عملہ شدید زخمی،مقدمہ درج

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ (این این آئی) ایم پی اے کے بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دی ایجوکیٹرز گرلز سکول پر دھاوا بول دیا۔ عملہ شدید زخمی،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین کے بیٹوں غلام محی الدین مسلح پسٹل۔فیاض مسلح خنجر۔ ربیعہ غیاث مسلح ڈنڈا۔

زید پسٹل و دیگرمسلح ساتھیوں نے گذشتہ روز چوکیدارمحمد حسین پر حملہ کر دیا زبردستی اسلحہ کے زور پر سکول میں داخل ہوگئے اور سکول کے عملہ کو یرغما ل بنا کر سکول کا مین گیٹ بند کر دیا ملزمان نے سکول کو بند کرنے کی غرض سے اسلحہ لہراتے ہوئے سکول کے عملہ اور اساتذہ اور طلباء طالبات کو یرغمال بنا لیا اور کہا کہ انکا حشربھی اے پی ایس سکول پشاور کی طرح کردیں گے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اکاؤٹنٹ محمد کبیر اور لیکچرار خالد محمود خان نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر فیاض نے خنجر کا وار کرکے کبیر کو زخمی کر دیا جبکہ زید نے پسٹل کے بٹ مارا جو کبیرکے سر پر لگا غلام محی الدین نے پسٹل کا بٹ خالد محمود خان کو مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ملزمان دھمکیاں دیتے رہے کہ کوئی قریب آیا تو جان سے مار دیا جائے گا اسی دوران سکول کے عملہ نے آفس سے 15پر کال کی گئی جس کے بعد پولیس آگئی ملزمان پولیس کا خوف کئے بغیر للکارتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر پرائیوٹ سکولز کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔  ایم پی اے کے بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دی ایجوکیٹرز گرلز سکول پر دھاوا بول دیا۔ عملہ شدید زخمی،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…