بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 اے این ایف رانا ثناء اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت اور ویڈیو پیش کرنے میں ناکام، گرفتاری کو 95دن ہو گئے لیکن اب تک کیا ہوا؟ ن لیگی رہنماء کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اے این ایف راناثناء  اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔اے این ایف نے عدالت میں خود کہا شہریار آفریدی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رانا ثناء  اللہ کی گرفتاری کو 95دن ہو گئے لیکن ان سے ابھی تک تفتیش نہیں کی گئی۔جج تبدیل کرنے کے بعد بھی ٹرائل شروع نہیں ہو سکا۔

شہریار آفریدی صاحب آپ کی اور رانا ثناء  سمیت سب کی جان اللہ نے ہی لینی ہے۔شہریار آفریدی صاحب ثبوت آپ کو ہی عدالت میں پیش کرنا پڑیں گے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہارانا ثناء  اللہ کیس میں شہریار آفریدی کا صرف اللہ کو جان دینے کا ارادہ سامنے آیا اس کے علاوہ کچھ سامنے نہیں آسکا۔شہریار آفریدی پریس کانفرنس اور پارلیمنٹ میں بہت دعوے کرچکے ہیں۔عدالت آج بھی شہریار آفریدی کے ثبوتوں اور ویڈیو کا انتظار کررہی ہے۔سیف سٹی اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق رانا ثناء  اللہ کی گاڑی بابو صابو انٹرچینج سے یونیورسٹی تک پہنچی۔رانا ثناء  اللہ نے عدالت میں خود کہا میری گاڑی سے کوئی برآمدگی نہیں مجھے بغیر برآمدگی کے گرفتار کیا۔عدالت نے رانا ثناء  اللہ کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا کہا۔رانا ثناء  اللہ کا یہ بیان ان کو موقف کو تقویت دیتا ہے۔شہریار آفریدی کیس کے ٹرائل کا انتظار نہ کریں بلکہ مستقل جج تعینات کرکے کیس کو پاء  تکمیل تک پہنچنے دیں۔راناثناء  اللہ کے کیس کی 10سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن شہریار آفریدی لاپتہ ہیں۔ حقیقت میں رانا ثناء  اللہ کیخلاف کسی بھی ثبوت یا ویڈیو کا وجود ہی نہیں ہے۔رانا ثناء  اللہ کو صرف نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا مل رہی ہے۔  عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اے این ایف راناثناء  اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت اور ویڈیو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…