منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزارت خارجہ کے کرپٹ افسران نے  ذاتی تجوریان بھرنے کیلئے ملکی  سلامتی داؤ پر لگادی ، اہم معلومات اور قومی راز چوری ہونے کا امکان،سنسنی خیز انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)  وزارت خارجہ کے کرپٹ افسران نے اپنی ذاتی تجوریان بھرنے کیلئے ملک کی سیکیورٹی داؤ پر لگادی، تمام حساس معلومات پر دسترس دینے کیلئے ویب سائیٹ کا   ایک  نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا۔ اہم معلومات اور قومی راز چوری ہونے کا امکان، نجی کمپنی کو حساس معاملات پردسترس دیتے وقت ملکی قواعد وضوابط کی بھی دھجیاں بکھر دی گئیں،

پیپرا رولز کے ساتھ ساتھ محکمہ قواعد کی بھی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی، دفتر خارجہ کے کرپٹ افسران نے قومی راز وں کی ویب سائٹ بنانے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودینے ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی ماموں بنا دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو سیکنڈل کوعلم ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیا ررکھی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے ویب سائٹ کی برنڈنگ کیلئے  نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس سے وزارت کی حساس معلومات لیک ہونے اور سرکاری ای میل تک غیرملکی اداروں کی دسترس ہونے کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا، وزارت خارجہ کا ای میل سسٹم بھی ویب سائٹ سے ہی منسلک ہے، وزارت کا اپنا آئی ٹی شعبہ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ نجی کمپنی کا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈینگ کا فیصلہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا ہے اور نجی کمپنی کے ساتھ کوئی ذاتی تعلق یا رشتہ داری نہیں ہے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ اس کمپنی کو ویب سائٹ کے اخراجات خود ادا کرینگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ویب سائٹ کی اپ گریڈنگ اور اسے عوام کیلئے عام فہم کرنا اشد ضروری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ نجی کمپنی کو ویب سائٹ کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں اور کوئی سیکیورٹی رسک نہیں کیونکہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کے سفراء  اور دیگر ادارے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ تاہم اس کی عوام کیلئے عام فہم بنانے کیلئے سرکاری فنڈز کا استعما ل نہیں کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…