منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ انہوں نے میٹنگ کے دوران واضح طور پر کیا کہا؟ ملاقات کرنیوالے تاجر رہنما کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرپرست اپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بزنس کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہماری حمایت ہے تاجر بھی سپورٹ کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں پانچ سال کی پالیسی دے تاکہ ہم سرمایہ کاری کریں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے میٹنگ اس لیے تھی کہ بزنس کمیونٹی کو اعتماد دلایا جائے، گوہر اعجاز نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح زبان میں کہا کہ پاکستان میں یہی حکومت رہنی ہے،

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے یہی بات آرمی چیف سے کی کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی ٹیم نے بھی بڑے تحمل سے باتیں سنیں اور اسے مثبت لیا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل دور کئے جائیں گے، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہائی کرائی کہ کسی کے خلاف ناجائز نیب کیسز نہیں ہوں گے، اگر کسی کے زیادتی ہوئی تو فوراً ہم اسے ختم کروائیں گے۔ دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے، خوشحالی سیکیورٹی ضروریات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے،حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کیلئے مثبت عمل ہے،امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ملکی اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوے ہیں، سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کیلیے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے روالپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں ’انٹرپلے آف اکنامک اینڈ سیکیورٹی‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور مک کی تاجر برادری نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت عمل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے جبکہ خوشحالی سیکیورٹی ضرورییات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمینارز کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور آگے بڑھنے کیلیے تجاوزیز مرتب کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم نے تاجر برداری کو حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لیے متعارف کیے گئے اقدامات اور ملکی معیشت کے استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔کاروباری شخصیات نے سیمینار میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی ٹیم کوتجاویز دیں اور حکومتی ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔تاجر برادری نے کہاکہ کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے کئی اقدامات ضروری ہیں،تاجر اپنے زمے ٹیکس پوری ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں۔آرمی چیف نے مشترکہ فورم پرمثبت سفارشات دینے پرشرکاء سے اظہارتشکر کیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…