اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

27اکتوبرکو اسلام آبادتک پرامن مارچ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی توہرطرف لڑائی ہوگی،جمعیت علماء اسلام(ف) نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ڈاکٹرز،واپڈایمپلائز،اساتذہ سمیت ہرطبقہ سراپااحتجاج ہے۔ملک کے اہم اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، مہنگائی اوربیروزگاری سے سب لوگ پریشان ہیں،معیشت مکمل بیٹھ چکی ہے،

صوبے کاوزیراعلیٰ بے اختیار ہے فیصلے کہیں اور جگہ ہورہے ہیں 27اکتوبرکو اسلام آبادتک پرامن مارچ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی توہرطرف لڑائی ہوگی۔صوبائی اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں 22ہزاراساتذہ آج مشکلات سے دوچارہیں حکومت نے سابقہ فاٹا کا ڈائریکٹوریٹ بند کر دیا ہے جس کے بعداساتذہ کو کوئی بھی مسئلہ ہو اس پر پینڈنگ لکھ دیا جاتا ہے اساتذہ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اسمبلی کے فلور پر ان کے لیے آواز اٹھائیں گے لیکن آج ہمیں موقع نہیں دیا گیا حکومت کو واضح پیغام دینا ہے کہ وہ تشدد نہ کریں اور راست پر آجائے اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ سابقہ فاٹا کا ڈائریکٹوریٹ بحال کیا جائے ورنہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ اسمبلی اجلاس کے موقع پرا ساتذہ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 15 ملین مارچ کیے لیکن کوئی توڑ پوڑ نہیں کی آج اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کو بتا دیا کہ اپ بے اختیار وزیر اعلیٰ ہیں فیصلہ کہیں اور سے ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ کوہ دامان بڈ ھ بیر میں اے این پی کے احتجاج سے ڈر کرگورنر ہیلی کاپٹر میں گئے ہماری پولیس کی روایت ہے کہ وہ غلط بات نہیں مانتی اے این پی کے ورکر پر ایف آ ار واپس لیجائے۔اکرم درانی نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کوئی طبقہ ایسا نہیں جو ہڑتال پر نہ ہو حکومت واپڈا، ہسپتال کو بھی بیچ رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری اتنی بڑھ چکی ہے کہ

سب پریشان ہیں معیشت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے 27اکتوبرکوکشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرینگے ظالم حکومت کے خلاف احتجاج میں کشمیر کا جھنڈا بھی ہوگا انہوں نے کہاکہ یہاں پر سول مارشل لا ء ہے اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور گورنر کیسے ایکشن ان ایڈآف سول پاور ٓرڈنیس جاری کر سکتا ہے اس پراپوزیشن کی جانب سے تحریک التوا بھی ہے آرڈنینس کو ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ میڈیا کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی ہم ڈاکٹر، واپڈا،لیویز اور فاٹا کے عوام کے ساتھ ہیں ہم گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں گرفتاری کی تو ہر ضلع اور تھانے کے باہر لڑائی ہوگی۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا وفد آیا تھابلاول بھٹونے بھی مولاناسے ملاقات کی ہے بزنجو صاحب سے بھی ملاقات ہوگی جماعت اسلامی اور ہم میں کوئی زیادہ فرق نہیں سراج الحق صاحب کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ بھی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…