لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکول میں بچوں سے ڈالرز میں فیس وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے 14 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے طالب علم مشہود احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نجی
سکول کی جانب سے بچوں سے ڈالرز میں فیسیں وصول کی جارہی ہے۔ڈالرز کی قیمت بڑھنے پر آئے روز فیسوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ڈالرز میں سکول فیس وصول کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔چھٹیوں میں وصول کی گئی فیس نہ تو واپس کی گئی اور نہ ہی ایڈ جسٹ کی جارہی ہے۔ مذکورہ سکول سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کر رہا۔ استدعا ہے کہ عدالت نجی سکول کو ڈالرز مین فیس وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے۔