پشاور(این این آئی) نواحی علاقے داؤد زئی میں ماں نے مبینہ طور پر اپنی 6 سالہ بچی کو واشنگ مشین میں بند کر دیا جس کے نتیجے میں بچی دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئی۔میڈیا رپورٹ پشاور کی رہائشی 5 بچوں کی ماں بشریٰ مبینہ طور پر اپنی 6 سالہ بچی دْعا کو واشنگ مشین میں بند کرکے 6 کلو
میٹر دور شاہ عالم پل اپنی خالہ کے گھر چلی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق چند گھنٹوں بعد ماں کو بیٹی کی یاد آئی اور سوتیلے بیٹے کو فون پر بچی کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دیر ہونے کے باعث بچی نے واشنگ مشین میں ہی دم توڑ دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے بچی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔