اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر اردن نے دنیا کے پانچ سو مسلم شخصیات کی نئی فہرست جاری کر دہے ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں پاکستان مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا نام سر فہرست ہے ۔ آپ کا تعلق برصغیر کے معروف مذہبی و علمی گھرانے سے ہے ۔ آپ کے والد محترم مفتی محمد شفیع ؒ اپنے زمانے میں مفتی اعظم تھے ۔ اس فہرست میں پاکستانی
وزیراعظم عمران خان کا 16جبکہ مولانا طارق جمیل 36نمبر پر ہیں ۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر سعودی فرماروا سلمان بن عبدالعزیز السعود کا چوتھا نمبر ہے اور ترک صدر طیب اردوان 6نمبر پر براجمان ہیں ۔ مہاتیر محمد 42، عرب امارات کے حکمران جنرل شیخ محمد بن زید بن النیان کو انتظای اور دفاعی امور میں غیر معمولی کارکردگی کی بدولت تیسری پوزیشن جبکہ سعودی کرائون پرنس محمد بن سلمان 24نمبر پر ہیں ۔