منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے ایپ تیار کرلی،سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں موبائل فون پر دستیاب ہونگی  

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے ”درست دام“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے جس پر سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں موبائل فون پر دستیاب ہونگی۔ ایپ ابتدائی طورپر اسلام آباد کیلئے لانچ کی جائیگی  بعدازاں دائرہ کار پورے ملک تک وسیع ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ مہنگی اشیاء کی فروخت کی روک تھام کیلئے”درست دام“ کے نام سے ایپ تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی درست قیمت

روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ سبزیوں، پھلوں اوردیگراشیائے خوردو نوش کی قیمتیں پہلے معلوم کی جاسکیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر نرخ اپ ڈیٹ کرنے کی پابند ہوگی۔ شہری اپنے موبائل فون سے ہی اشیاء کا مارکیٹ ریٹ معلوم کرسکیں گے جبکہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف شکایت بھی درج کروائی جاسکے گی۔ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان کے مطابق د”درست دام“ایپلی کیشن کو چند روزمیں عوام کیلئے فعال بنا دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…