ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سابق گورنر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،کتے کی مالیت کتنی بتائی گئی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوار افراد کے سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔مظفرگڑھ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کی کوئی کارروائی نہ کی اور بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج

کر ڈالا۔درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم عبدالرشید کھیارا کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیاہے کہ وہ  ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیاجس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…