ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

 شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت سے انکار کر دیا، نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری

کو میرا پیغام دیا جائے کہ  پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی قیادت کا کہا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی، احسن اقبال اور دیگر رہنماں کو دیکھ لیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…