راولپنڈی (آن لائن) نیب اہلکار پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نامزدگی کے باعث راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے واپسی پر جیل لے جانا بھول گئے ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی سے اسلام آباد آنے پر فریال تالپور کو کوئی اہلکار ایئر پورٹ لینے نہ آیا
جس پر فریال تالپور ذاتی گاڑی میں خود ایئر پورٹ سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی گئیں تھیں جبکہ پروڈکشن آرڈر پر جانے والے ملزم کو واپس جیل لانا پولیس کی ذمہ داری ہے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ سے ملزم وصول کرنے والے متعلقہ ادارہ ہی واپس ملزم جیل انتظامیہ کے حوالے کرتا ہے کیونکہ ہمارے پاس ملزم کے سفر کے لئے گاڑی ہی نہیں تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیرنے جمعرات کی شام فریال تالپورکے جیل پہنچنے کی تصدیق کر دی جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق انہیں راولپنڈی پولیس جیل لے کر آئی یا درہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے جس پر عدالت نے فریال تالپور کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ نیب اہلکار پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نامزدگی کے باعث راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے واپسی پر جیل لے جانا بھول گئے ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی سے اسلام آباد آنے پر فریال تالپور کو کوئی اہلکار ایئر پورٹ لینے نہ آیاجس پر فریال تالپور ذاتی گاڑی میں خود ایئر پورٹ سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں