اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سمندری امور سے متعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گوادر ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے تیار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا تجارتی جہاز اگلے ہفتے گوادر پہنچ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا مال بردار جہاز 8 اکتوبر کو گوادر پورٹ پر پہنچ رہا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا سنگاپور اور دبئی پورٹ کو اہمیت دیتی تھی لیکن گوادر پورٹ میں سامان تین ماہ تک
محفوظ رکھا جاتا ہے یہ ایسی خصوصیت ہے کہ دنیا سنگاپور اور دبئی پورٹ کو چھوڑ کر گوادر پورٹ کی جانب متوجہ ہو گی۔ کمیٹی کو ان چینی کمپنیوں جو یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کر رہی ہیں پر ٹیکس عائد نہ کرنے بارے بھی آگاہ کیا گیا اس کے علاوہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے فش ڈمپنگ سے متعلق قانونی فریم ورک، قواعد و ضوابط پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔