منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وہاڑی،لینڈ آفیسرز کو خاتون سائل سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی، حکومت سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو پر سخت ایکشن، کادونوں افسران کونشان عبرت بنادیاگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی (این این آئی)ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں لینڈ آفیسرز کو خاتون سائل سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی،حکومتِ پنجاب نے دونوں افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، افسران کی خاتون سے بدتمیزی کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔تحصیل بورے والا کے لینڈ ریکارڈ آفس میں 28 ستمبر کو آنے والی خاتون سے بدتمیزی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون سائل فائل لے کر آتی ہے  تاہم لینڈ افسر

مظہر اقبال مسئلہ حل کرنے کے بجائے فائل بغیر دیکھے ہی زمین پر پھینک دیتا ہے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مظہر اقبال کے علاوہ اْس وقت وہاں موجود سسٹم انچارج غلام مرتضیٰ کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے دونوں افسران کو معطل کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ افسران سائلین کے ساتھ تمیز سے پیش آئیں۔اْدھر لینڈ افسر مظہر اقبال نے اس واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…