ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے انتظامیہ سمیت دیگر اخراجات کے مد میں 20کروڑ روپے خرچ کئے جانے کا انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے انتظامیہ سمیت دیگر اخراجات کے مد میں 20کروڑ روپے خرچ کرنیکا کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت داخلہ سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے بھی   بھاری  رقم ہڑپ  کر گئے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین ضیاء  اللہ شاہ اور جنرل سیکرٹری سردار سبیل نے

سوسائٹی پر اپنی گرفت کرنے کیلئے مبینہ طور پر20کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ’جن میں سے ایک کروڑ روپے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ میں تقسیم کئے گئے جبکہ تیرہ کروڑ روپے الیکشن مہم’فہرستوں کی تیاری’تشہیری مہم و دیگر اخراجات کی مد میں ادا کئے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔ادھر وزارت داخلہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن میں داخلہ سوسائٹی کے اکاؤنٹ کو بھی چونا لگایا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق سردار سبیل اور ضیاء  اللہ شاہ سے ملکر آفتاب شاہ سے بھی کروڑوں روپے وصول کئے ہیں جو کہ دو افراد کو الیکشن مہم میں کامیاب کروانے کے لئے ادا کئے گئے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار اسلام آباد کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ حمزہ شفقات نے کہا کہ اس حوالے سے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور فرانزک آڈٹ بھی کروایا جائے گا’نشاندہی کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گا۔جبکہ جموں وکشمیر سوسائٹی کے حالیہ الیکشن مہم  میں کروڑوں روپے کے اخراجات کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ اس پر بھی فوری انکوائری کی جائے گی۔ جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے انتظامیہ سمیت دیگر اخراجات کے مد میں 20کروڑ روپے خرچ کرنیکا کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت داخلہ سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے بھی   بھاری  رقم ہڑپ  کر گئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…