آزادی مارچ،مولانا فضل الرحمن نے جیل میں قید کس بڑی سیاسی شخصیت سے حمایت مانگ لی؟جانئے

  جمعرات‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2019  |  11:53

لاہور (آن لائن ) جمعیت علما اسلا م (ف ) نے مولانا فضل الرحمان کا پیغام نوازشریف کو پہنچانے کیلئے سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا ہے کہ ان کو سابق وزیر اعظم نو از شریف سے ملا قات کی اجا زت دی جا ئے ، اجازت ملنے پر

جے یو آئی کا 3 رکنی وفد نوازشریف سے ملاقات کریگااور مولانا فضل الرحمان کا پیغام نوازشریف تک پہنچایا جائیگا۔نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں جے یو آئی کے پا رلیما نی لیڈر سنییٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے، وفد نوازشریف کی عیادت بھی کریگا اور آزادی ما رچ کے حوالے سے فضل الر حما ن کا خصوصی پیغام پہنچائے گا ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎