اسلام آباد (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میڈیکل فیلڈ کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اب تک4 پاکستانی ڈاکٹروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عامر شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیکل فیلڈ میں پروفیشنل ڈگری کے
حوالے سے سعودی عرب کے ادارے سعودی کونسل فار ہیلتھ اسپیشیلٹیز نے 2018ء میں پروفیشنل کوالیفیکیشن سے متعلق پالیسی مرتب کی اور اس حوالے سے دنیا بھر سے ڈگری ایوارڈنگ باڈیز کو ٹریننگ اور امتحان کے سسٹم سے متعارف کرانے کے لیے مدعو کیا تھا۔