اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اقتدار کا نشہ یا کچھ اور۔۔۔؟؟؟ پختونخوا حکومت میں شامل وزیر نے اپنے اخبار کو کروڑوں کے اشتہارات جاری کروادئیے،2018کے الیکشن سے پہلے سرکاری نرخ388.71روپے فی سینٹی میٹرز تھے،بعد میں ’’مال‘‘ بنانے کیلئے ریٹ میں اچانک کتنا اضافہ کروالیا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواحکومت میں شامل ایک وزیر نے کروڑوں کے اشتہار اپنے ہی اخبار کو جاری کردیئے۔ روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق حقیقی سرکولیشن کے حو الے سے کسی رپورٹ اور جانچ پڑتال کے بغیر اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا۔حالانکہ پاکستانی ذرائع ابلاغ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں ۔

لیکن پشاور کا ایک غیر معروف اخبار زبردست کاروبار کررہا اور منافع میں جارہا ہے۔ اسے اپنے مالک صوبائی وزیرکی جانب سے 5کروڑ 74 لاکھ 20ہزارروپے کا ریکارڈ بزنس ملا۔ اخبار جس کی اپنی ویب سائٹ تک نہیں ہے اسے خیبرپختونخوا حکومت نے اگست 2018ء تا جولائی 2019ء دو کروڑ 31لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے اشتہارات جاری کئے جن کا حجم 48؍ ہزار سینٹی میٹرز بنتا ہے جبکہ 2014ء سے 2018ء تک کے عرصہ میں مذکورہ اخبار کو 3کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کے اشتہارات جاری ہوئے۔دوسری جانب صوبائی وزیر نے اخبار کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اخبارکو کوئی سہولت یا ترجیح نہیں دی ۔تاہم سرکاری دستاویزات سے تصدیق ہوتی ہے کہ انہوں نے پبلشنگ حقوق اپنے بھائی کو منتقل کردیئے تھے۔ لیکن پرنٹنگ حقوق بدستور ان کے پاس ہی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اشتہارات کے نرخ پی آئی ڈی طے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا وہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کررہے کیونکہ وہ مذکورہ اخبار کے مالک ہی نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دستاویزات کے تحت انہوں نے اشاعتی حقوق اپنے بھائی کو منتقل کئے اور پرنٹنگ حقوق بدستور ان کے پاس ہی ہیں۔

اس پر وہ مشتعل ہوگئے اور یہ کہہ کر ٹیلی فون بند کردیا کہ ’’جو چاہتے ہو لکھو‘‘۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی میڈیا لسٹ میں 108اخبارات کے نام درج ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات کے بعد مذکورہ اخبار کیلئے سرکاری اشتہارات کے نرخ 388.71روپے فی سینٹی میٹرز سے بڑھا کر 457.31روپے فی سینٹی میٹرز کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…