بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جعلی دودھ بنانے والے نسلوں کو اپاہج کررہے ہیں، جعلی دودھ بننا بند کیوں نہیں ہو رہا؟ فوڈ اتھارٹی والے کیا حیران کن کام کر رہے ہیں؟

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدرافضل گجر نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی والے ہر روز جعلی دودھ پکڑنے کی خبریں چلواتے ہیں مگر کارروائی کسی کے خلاف ہوتی نظر نہیں آئی۔ جعلی دودھ بنانے والوں کے ساتھ القاعدہ اور داعش دہشتگردوں جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ جعلی دودھ بنانے اور

بیچنے والوں کی نسلوں پر کاروبار بین کر دینا چاہیے۔دہشتگرد ایک واردات میں چند درجن انسانی جانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ جعلی دودھ بنانے والے نسلوں کو اپاہج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد اور دکانوں سے جعلی دودھ برآمد ہو ان کے نام،پتے میڈیا پر آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی والے جعلی دودھ پکڑنے کی خبریں میڈیا پر چلوا کر اپنی واہ واہ تو کروالیتے ہیں لیکن جعل سازی روکنے کا جو اصل ہدف ہے اسے پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں سینکڑوں ایسی مارکیٹیں ہیں جہاں پر لاؤڈ سپیکروں میں اعلانات ہورہے ہوتے ہیں کہ ایک گڑوی کے ساتھ ایک گڑوی مفت۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خالص دودھ کہیں سے ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو جعلی دودھ بناتے اور پھر اونے پونے بیج کر روزانہ ہزاروں، لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دودھ فروش کو رجسٹرڈ کیا جائے، وہ کہاں سے دودھ کی پیداوار حاصل کرتا ہے اس کی چھان بین کی جائے،اس کے بعد اسے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ بچے اپاہج ہوتے رہیں گے اور ایک بیمار نسل پروان چڑھتی رہے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…