اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان پہلے کشمیر کے نام پر کھاتے تھے، اب ان کے معاشی حالات خراب ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کو کھری کھری سنا دیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کو چوروں کی مجلس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کرپشن بچانے اور ابوبچاؤ تحریک پر بات ہوگی،مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا ہے، کشمیر کبھی بات ہی نہیں کی،عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کررہاہے،کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟دورہ امریکہ کے عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،

اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں،ان کو صرف این آر او چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری کی شہباز شریف سے ملاقات پر کہاکہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے جس میں کرپشن بچانے اور ابو بچاؤ تحریک پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ سوچا تھا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچی سے پڑھ کر بات کرتا تھا،بلاول اور گیلانی جاتے تھے تو کہتے ڈرون حملے کریں ہم صرف شور مچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا اور کبھی کشمیر کی بات نہیں کی، وکی لیکس میں آیا کہ مولانا نے امریکہ کو کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کھڑے ہوتے ہیں تو کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہیں،54 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگ امریکہ جا کے اپنا اصل بھی دکھانے کی کوشش نہیں کرتے،نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملنے کی بجائے تاجروں سے ملے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سر اٹھا کر جینا چاہتے تھے لیکن ان بے شرم حکمرانوں نے ہمیں سر اٹھانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،

آج پاکستانی قوم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے جی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد یاد آتا ہے اسلام یاد نہیں آتا،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں،ان کو صرف این آر او چاہیے اور کچھ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام کو سچا بہادر اور نڈر لیڈر مل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آخری دم تک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…