بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم صاحب ایک نظر ادھر بھی، پی آئی اے کی پرواز پر یورپی ادارے کا چھاپہ، طیارے میں زیر استعمال اشیاء پر انتہائی برہمی کا اظہار، وارننگ جاری کر دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی پرواز پر یورپی سیفٹی ادارے کا چھاپہ، ادارے نے مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کی لاہور سے ابو ظہبی پہنچنے والی پرواز پی کے 263 پر یورپی ادارے سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹس (سافا)نے چھاپہ مارا۔

سافا نے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی، سافا کی ٹیم نے پرواز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔طیارے میں زیر استعمال پلاسٹک کے چمچ، پلاسٹک کے ٹی کپ اور کھانوں پر پلاسٹک کی ریپنگ پر سافا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایاکہ سافا نے پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی۔خیال ر ہے کہ سول ایوی ایشن پہلے ہی ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور ایئر لائنز میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر چکی ہے، پابندی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت عائد کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی تھی کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کیے جانے والے کھانے میں موجود کٹلری کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں نہ پیک کیا جائے۔سی اے اے حکام نے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کیے جانے والے کھانے میں موجود کٹلری کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں نہ پیک کیا جائے۔سی اے اے حکام نے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…