لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ سے متعلق سیف سٹی کی فوٹیج ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کی گئی،ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کو عدالت نے طلب کیا لیکن وہ نہیں آئے جبکہ اے این ایف والے ان کی مرضی سے ہے وہ آئیں یا نہ آئیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقداما ت سے اندازہ ہوتا ہے کہ
حکومت کی نظر میں ججوں اور ان کے فیصلوں کا کیا احترام ہے۔ایک معمولی بیوروکریٹ عدالت کے حکم پر حاضر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کے خلاف کیس بنانے میں ناکام رہا ہے،اسے روز عدالت میں خفت اٹھاناپڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے۔میری عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ نہ رکھاجائے،پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے جاننا عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو بدنام کیاگیا اور میڈیا ٹرائل کیاگیا،فارن فنڈنگ دراصل شوکٹ خانم اور نمل یونیورسٹی پر صدقہ خیرات کی رقوم ہیں،فارن فنڈنگ اکاؤئنٹس سے دھرنے کے اخراجات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا ہو گا یا مارچ اس پر مشاور ت کا سلسلہ جاری ہے۔فارن فنڈنگ دراصل شوکٹ خانم اور نمل یونیورسٹی پر صدقہ خیرات کی رقوم ہیں،فارن فنڈنگ اکاؤئنٹس سے دھرنے کے اخراجات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا ہو گا یا مارچ اس پر مشاور ت کا سلسلہ جاری ہے۔