ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا ہے،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں، شہباز اور بلاول کی ملاقات کو چوری کی مجلس قراردیدیا گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کو چوروں کی مجلس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کرپشن بچانے اور ابوبچاؤ تحریک پر بات ہوگی،مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا ہے، کشمیر کبھی بات ہی نہیں کی،عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کررہاہے،کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟دورہ امریکہ کے عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،

اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں،ان کو صرف این آر او چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری کی شہباز شریف سے ملاقات پر کہاکہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے جس میں کرپشن بچانے اور ابو بچاؤ تحریک پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ سوچا تھا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچی سے پڑھ کر بات کرتا تھا،بلاول اور گیلانی جاتے تھے تو کہتے ڈرون حملے کریں ہم صرف شور مچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا اور کبھی کشمیر کی بات نہیں کی، وکی لیکس میں آیا کہ مولانا نے امریکہ کو کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کھڑے ہوتے ہیں تو کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہیں،54 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگ امریکہ جا کے اپنا اصل بھی دکھانے کی کوشش نہیں کرتے،نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملنے کی بجائے تاجروں سے ملے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سر اٹھا کر جینا چاہتے تھے

لیکن ان بے شرم حکمرانوں نے ہمیں سر اٹھانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،آج پاکستانی قوم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے جی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد یاد آتا ہے اسلام یاد نہیں آتا،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں،ان کو صرف این آر او چاہیے اور کچھ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام کو سچا بہادر اور نڈر لیڈر مل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آخری دم تک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…