لاہور(آن لائن)منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ نے رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی رہائی کیلئے دائر درخواست میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کے خلاف تنقید کرتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے منشیات اسمگلنگ کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔
گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مجھے گرفتار کرلیا گیا رانا ثناء اللہ نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو کہ مقدمے کو مشکوک ثابت کرتی ہے مقدمے میں 20کلو ہیروئن برآمدگی درج کی گئی جبکہ ظاہر 15سو گرام کی گئی جوکہ مقدمے کو مشکوک ثابت کرتی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ منشیات کیس میں ضمانت پر رہا کیا جائے