پی آئی اے کی پرواز پر یورپی ادارے کا چھاپہ، کیا چیز پکڑ لی ؟وارننگ جاری کر دی

2  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی پرواز پر یورپی سیفٹی ادارے کا چھاپہ، ادارے نے مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کی لاہور سے ابو ظہبی پہنچنے والی پرواز پی کے 263 پر یورپی ادارے سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹس (سافا)نے چھاپہ مارا۔سافا نے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی، سافا کی ٹیم نے پرواز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔طیارے میں زیر استعمال پلاسٹک کے چمچ، پلاسٹک کے ٹی کپ اور کھانوں پر پلاسٹک کی ریپنگ پر

سافا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایاکہ سافا نے پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی۔خیال ر ہے کہ سول ایوی ایشن پہلے ہی ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور ایئر لائنز میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر چکی ہے، پابندی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت عائد کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی تھی کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کیے جانے والے کھانے میں موجود کٹلری کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں نہ پیک کیا جائے۔سی اے اے حکام نے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…