اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مخالفین پر غیر قانونی اثاثے بنانے اور آف شور کمپنیوں میں جائیدادیں چھپانے اور منی ٹریل نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہیں۔تاہم ان کی اپنی جماعت سے متعلق دعویٰ رہا ہے کہ عمران خان نے کچھ بھی نہیں چھپایا اور تمام دستاویزات
اور منی ٹریل موجود ہے۔ لیکن گزشتہ پانچ سال سے پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام عائد ہے۔اگر اس کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آتا ہے تو بطور جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ان کی قیادت پر پابندی لگ سکتی ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر درخواست پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے دے رکھی ہے ۔