کمپالا(آن لائن)بلوچستان کے لئے ایک اعزاز ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس کو کامن ویلتھ پارلیمٹرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا گیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جو ان دنوں یوگینڈا میں کامن ویلتھ پارلیمٹرین کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کے
پارلیمانی گروپ کی قیادت کررہے ہیں انہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کامن ویلتھ پارلیمٹرین کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا گیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ان کے ہمراہ جانے والے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی اور مبین خلجی بھی شامل ہیں گزشتہ دنوں یوگینڈا پہنچے تھے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے یوگینڈا میں کامن ویلتھ ممالک کے بیشتر پارلیمٹرین سے ملاقاتیں بھی کیں اس دوران انہوں نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے بھی انہیں آگاہ کیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مختلف ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنے وفد کے ہمراہ آئندہ تین روز کے بعد وطن واپس پہنچ جائیں گے۔