بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامندلیکن بڑی شرط عائد کردی،فضل الرحمان سے حیرت انگیز مطالبہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔ (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے جن میں راجہ ظفرالحق، رضا ربانی، احسن اقبال، فرحت اللہ بابر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف

اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرس بلانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نومبر میں کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہوگی لیکن دھرنے میں شامل نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…