اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اچھی تقریر کرنے سے واقعی مہنگائی ختم نہیں ہوتی،شاید نیویارک ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتروانے سے آٹا سستا ہو گیا تھا،فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنادیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان اور پریس کانفرنس کے جواب میں صوبائی وزیرِ کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا یہ کہنا کہ اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی میں اچھی تقریر کرنے سے ملک میں مہنگائی ختم نہیں ہو گئی،بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تقریر کرنے سے واقعی مہنگائی ختم نہیں ہوتی۔شاید امریکہ کے نیویارک ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی کی طرح

جامہ تلاشی دیکر مہنگائی ختم ہوتی ہے، اور شاید شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتروانے سے ملک میں آٹا 25 روپے سستا ہو گیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دورہ امریکہ کے بعد عمران خان کی تعریف سابق بھارتی جج جسٹس کانجو سے لے کر سابق سفارتکار اور بیوروکریٹ بھی کر رہے ہیں۔دشمن ملک بھی اعتراف کر رہا ہے کہ عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں میلہ لوٹ لیا۔ صوبائی وزیرِ کالونیز نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ماضی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی خراب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک آج اس حالت تک پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ اور کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان تمام پارٹیوں کو آزادی مارچ کی کھلی دعوت ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے زور دیتے ہو ئے کہا کہ موچی گیٹ، لاڑکانہ میں بڑے بڑے جلسے کرنے والی پارٹیاں آج اس مقام پر آ پہنچی ہیں کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام (ایف) جیسی علاقائی جماعت کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد معاشی استحکام حاصل کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…