اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹانا اور منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقبل مندوب بناناعمران خان کا احسن فیصلہ ہے۔ سینئر صحافی شاہین صہبائی، اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا رویہ نہایت غیر مہذبانہ تھا اور وہ اپنے سینئرز اور جونیئرز کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں۔
وہ بہت خود غرض واقع ہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی تک ان کو برداشت کیالیکن پاکستان واپس آتے ہی عمران خان نے وہ فیصلہ کیا جوان کوکرنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ ملیحہ لودھی کے خلاف لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کو شکایات لگائیں جس پر انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات، مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چار سال تک ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے محنت اور لگن سے اقوام متحدہ میں ملک کیلئے خدمات انجام دیں، ان کو کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے۔ خواہش تھی کہ وزیراعظم کے کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم ہو۔ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر وہ شکر گزار ہیں۔