جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا، مولانا طارق جمیل عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر خوش، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا، یہ بات مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں اپنے ایک بیان میں کہی، ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ٹیکس نہ بچاؤ کیونکہ یہ گورنمنٹ آپ پر خرچ کرتی ہے، ہماری حکومتیں تو کچھ نہیں کرتیں،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب اللہ تعالیٰ سے عمران خان کے لیے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، میرا بہت قرب ہے ان کے ساتھ اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا، اپنے خطاب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ بدعہدی نہ کرو، یہاں کے کاغذات بنانے کے لیے یہاں کی لڑکیوں سے غداری نہ کرو۔ مولانا طارق جمیل عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر پر انتہائی خوش ہیں۔ اس سے قبل بھی مولانا طارق جمیل نے تمام پاکستانیوں سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی، جب عمران خان سے سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا شخص آیا ہے جس نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب دیکھا ہے اس سے قبل کبھی کسی نے ایسا نہیں سوچا اور اسی وجہ سے عمران خان نے میرا دل جیتا ہے۔  اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا، یہ بات مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں اپنے ایک بیان میں کہی، ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ٹیکس نہ بچاؤ کیونکہ یہ گورنمنٹ آپ پر خرچ کرتی ہے، ہماری حکومتیں تو کچھ نہیں کرتیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب اللہ تعالیٰ سے عمران خان کے لیے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…