سیالکوٹ (این این آئی) پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی سکیورٹی فورس کے اہلکار کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکار کی لاش دریائے راوی کے راستے بہہ کر پاکستان آگئی تھی۔ 36 بٹالین کے 54 سالہ بی ایس ایف اہلکار پریپوش منڈل کی لاش جموں سیکٹر سے بہہ کر سیالکوٹ پہنچی تھی۔نجی ٹی وی
کے مطابق سیالکوٹ میں پنجاب رینجرز نے بی ایس ایف اہلکار کی لاش عنائت شہید پوسٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کی۔ بھارتی حکام نے لاش واپس کرنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی بھارت کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتا چلا آرہاہے۔یکم مارچ کو بھارتی پائیلٹ ابھی نندن کو بھی بھارت کے حوالے کیا گیا تھا۔