اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر تین روز کیلئے پاک چین سرحد کو بند کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن چیک پوسٹ سوست سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اکتوبر 2019 کو عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن منایا جائیگا۔ایف آئی اے کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اور سلامی جمہوریہ پاکستان کے
بارڈر اینڈ پورٹ کنٹرول کے درمیان 22 مئی 2013 کو دستخط شدہ معاہدے کے مطابق پورٹ تین روز کے لیے بند رہے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پورٹ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک 3 روز کے لیے بند رہے گا اور خنجراب سرحد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تین روز تک بند رہے گی۔ایف آئی اے کے مطابق‘خنجراب سرحد جمعہ 4 اکتوبر کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔