لاہور(این این آئی)نندی پور پاور پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم پی آئی سی میں دم توڑ گیا۔ نیب کی جانب سے قیصر عباس کو نندی پور پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں تھا۔نیب ترجمان کے مطابق قیصر عباس کو نندی پور کرپشن کیس مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 30 اگست 2018کو گرفتار کیا۔18نومبر 2018کو ملزم قیصر عباس کو
عدالتی حکم پر کیمپ جیل منتقل کیا گیا۔دس ماہ قبل ملزم قیصر عباس کو سینٹرل کیمپ جیل لاہور منتقلی کے وقت مکمل طور پر میڈیکل طور پرفٹ قرار دیا گیا۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران نندی پور پاور کرپشن سکینڈل نیب لاہور کو منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق قیصر عباس پر کروڑوں روپے کے فرنس آئل کی چوری میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔