لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ چونیاں کی تفتیش میں نیا موڑ ، سی آئی اے میدان میں آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کے حکم پر جائے وقوع کا دورہ کرنے والی سی آئی اے کی ٹیم نے ایک انسانی کھوپڑی کا کھوج لگا لیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملنے والی کھوپڑی کسی معصوم بچے کی ہےاور تفتیشی ٹیم اس بات
پر بھی متفق دکھائی دیتی ہے ۔ سی آئی اے کی ٹیم میں انسپکٹر طارق سجور، مختارعلوی ، خالد غورثی و دیگر شامل ہیں ۔ سی آئی اے کی تفتیش کے بعد پنجاب پولیس پر اعتماد بڑھا ہے ۔سی آئی اے کی ٹیم نے قاتل قریبی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اس کیس میں بچوں ماموں ، خالو، تایا ، چچا اور ان کے نوجوان بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔