منگل‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2024 

مینڈکوں کے بعد پاکستان میں ایک اور ڈش لانچ،اب کی بار کس کا گوشت کھلایا جارہا ہے؟جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگا ئینگے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(این این آئی)تھرمیں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا حل نکال لیاگیا،کھیت کھانے والی ٹڈیوں کو تھر واسیوں نے اپنی ہی خوراک بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھوٹی چھوٹی ٹڈیوں کی بریانی اور کڑاہی گوشت بنایا جانے لگا۔

حیرت انگیز طور پر ان ڈشز کو کھانے کیلئے چھاچھرو کے ہوٹلوں پر لوگ دور دراز سے آنے لگے۔یہ ڈشزمتعارف کروانے والوں کا کہنا ہے کہ لوگ ہمارے پاس انہیں کھانے شوق سے آتے ہیں۔ 200 سے 300 روپے میں ٹڈی کڑاہی چاولوں کے ساتھ دستیاب ہے جس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہوتا ہے۔پکانے سے پہلے ٹڈیوں کو دھو کر ، دھوپ میں سکھا کر صاف کیا جاتا ہے پھر اسے دھیمی آنچ پربھونا جاتا ہے۔مزے دار ٹڈی ڈش اب مقامی افراد کی بھی پسندیدہ خوراک بن چکی ہے۔اسے کھانے کیلئے آنے والوں کے مطابق ٹڈی دل کا گوشت بہت لذیزہوتا ہے جبکہ اس کی بریانی بھی انتہائی مزیدار ہے۔تھرواسیوں کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقے کے لوگوں کو بھی ٹڈی بریانی اور کڑاہی ضرور آزمانی چاہیے۔ مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل تھرپارکرسمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے کسان ٹڈی دل کے حملے کے باعث اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے پریشان تھے۔ صوبائی حکومت نے فصلوں پر اسپرے کیلئے خصوصی فنڈ بھی جاری کیا تھا۔اس کے باوجود کوئی خاص حل نہ نکلنے پر یہاں کے رہائشیوں نے خود ہی اس مسئلے سے نمٹنے کی ٹھانی اور وٹامنز سے بھرپور ٹڈی کو خود کھانا شروع کردیا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…