منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے معروف رہنما بجلی چور نکلے ،7لاکھ جرمانہ عائد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ کاونسل منیر منگی بجلی چور نکلے۔حکام کے مطابق سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) ٹاسک فورس نے کارروائی منیر منگی کے بنگلے پر کی جہاں بجلی چوری چل رہی تھی۔سیپکو ٹاسک فورس کے سربراہ عقیل جونیجو نے

اس ضمن میں بتایا کہ اس علاقے کے با اثر پی پی رہنما منیر منگی کئی عرصے سے چوری کی بجلی چلا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پی پی رہنما منیر منگی پر سات لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جو انہوں نے موقع پر ہی ادا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بجلی چور کو معاف نہیں کریں گے چاہے کوئی کتنا بھی بااثر ہو، اور اس کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔یاد رہے دو روز قبل سیپکو ٹاسک فورس نے ایک کارروائی کے دوران رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ کے بنگلے پر بجلی چوری پکڑی تھی۔انچارج ٹاسک فورس عقیل جونیجو نے بتایا کہ فیاض بٹ پر دس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کئی عرصے سے چوری کی بجلی چلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عائد کردہ جرمانہ ادا نہیں ہوگا بجلی بحال نہیں کریں گے، کسی بھی بجلی چور کو معاف نہیں کریں گے چاہیں کتنا ہی بھی بااثر ہو۔اس سے قبل پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنیکشن سے چلنے انکشاف ہوا تھا۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔سیپکو کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور خورشید شاہ کے قریبی ساتھی آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…