اسلام آباد(آن لائن) معطل ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ نادرا کے حکام کی سازش، نااہلی، بدیانتی اور بدنیتی کی وجہ سے مجھے نااہل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نادرا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوا ہے اس لئے حکومت نادرا میں بیٹھے مافیا کے خلاف کاروائی کرکے نادرا 52ہزار ووٹوں کی نہ تصدیق کر سکا ہے اور ڈیجیٹل سکینگ کے نشانات کی خاطر خواہ چکینگ نہیں ہوئی ہے جبکہ نادرا ووٹوں کی تصدیق
کرنے میں ناکام کیوں ہوا ہے یہ سوال اس ادارہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8300ایس ایم ایس نمبر نے تمام ووٹرز کی جسمانی شکل کی تصدیق کی ہے جبکہ موقع پر موجود پولنگ عملہ نے دھاندلی کی کوئی تحریری درخواست بھی نہیں دی ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز کی بائیو میٹرک خود تصدیق کر رکھی ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ نااہلی اور بدیانتی کے مرتکب ادارہ نادرا کو جوابدہ ہونا پڑے گا، قاسم سوری کو الیکشن ٹربیونل نے چند روز قبل نااہل قرار دیا ہے۔