اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کنٹرول لائن کراس کرنے کا اعلان کر دیا گیا، سینئر و معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کنٹرول لائن کراس کرنے کے لیے چار اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے یہ مارچ مظفر آباد سے چکوٹھی کی جانب کیا جائے گا، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام
چیئرمین عبدالحمید بٹ اس مارچ کی قیادت کریں گے، عبدالحمید بٹ نے 13 سال بھارتی جیلوں میں گزارے ہیں، عبدالحمید بٹ اس لانگ مارچ کے لئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ جانے سے قبل مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے میں بتاؤں گا۔