اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلے, اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا. وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران کے نیویارک میں دورے کے بعد وزارت خارجہ میں اہم تبدیلیاں اور تبادلے کئے گئے ہیں.
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ناقض کارکردگی کی وجہ ہٹانے کے بعد انکی جگہ ایمبیسڈر منیر اکرم کو اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا ہے. اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کے سفیر تعینات کیا گیا ہے. جبکہ پیانگ یانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیاہے. خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا ہے. ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے کونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے. نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا ہے. میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا. اور عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل تعینات ہے. پروٹوکول میں تعینات ڈی جی ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے.وزیراعظم پاکستان نے ان تقررو تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔