بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

کہیں اس تقریر کا حشر مینار پاکستان والی تقریر جیسا تو نہیں ہو گا؟ تقریر پر عملدرآمد کیسے کرائیں گے؟ روڈ میپ بتائیں، ن لیگ نے وزیراعظم کی تقریر پر سوالات اٹھا دیے

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ ن پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر شب خون ماراہے کشمیر کامسئلہ ہماری روح اور زندگی کا مسئلہ ہے عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیں اوروہ اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کا روڈ میپ بتائیں جو دوسرے ملکوں سے معاہدے کیے ان پر کس طرح عملدرامد ہو گاکہیں اس تقریر کا حشر مینار پاکستان والی تقریر جیسا تو نہیں ہو گا؟کل قومی اسمبلی میں

اپنا روڈ میپ بتائیں وہ تقریر پر عملدرامد کیسے کریں گے۔ کیو نکہ 58 ملکوں کی حمائت کے دعوے کیے گیے 16 ووٹ حاصل نہیں کر پائے تقریر نہیں عملدرآمدبتائیں حکومت نے کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے کشمیر کو تقریروں سے آزاد نہیں کروایا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاحکومت نے معیشت کے ساتھ جو آپریشن کیا اسکے نتائج بھیانک ہو نگے ملک میں افراط زر 13 فیصد سے اوپر جا چکی غریب کا جینا مشکل ہو گیاان کو سمجھ نہیں آرہی معیشت کے مریض کو ٹھیک کیسے کیا جائے سرمایہ کار ملک سے جارہے ہیں، ملک کیسے چلے گا ان کا اناڑی پن ملک کو دلدل میں دھکیل رہا ہے اگر ایسا چلتا رہا تو ایک سال بعد کوئی بھی حکوت نہیں سنھبالے گاعمران خان تو اپنے بچوں کے پاس لندن بھاگ جائے گاعمران خان معیشت ٹھیک کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائیں یا حکومت چھوڑ دیں بہتر ہے اپنے کزن طاہر القادری جیسے سیاست کو خیر باد کہ دیں حکومت کی مس گورننس کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے اُنہوں نے کہاسیاسی انتقام عروج پر ہے،قائدین پر جھوٹھے کیس بن رہے ہیں جس ملک میں نظام عدل پر اعتماد اٹھ جائے اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں جیف جسٹس صاحب آج عوام میں عدل پر اعتماد کمزور ہو رہا ہے چیف جسٹس سو موٹو نوٹس لیں پنجاب کے 50 ہزار بلدیاتی نمائندے ٹکریں مار رہے ہیں شنواء نہیں ہو رہی آج ڈینگی بھی بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ بلدیاتی اداروں کی زمہ داری تھی کی اس بیماری کے لیے اقدامات اٹھائے حکومتی افسران پی ٹی آئی کے کارکنان بنے ہوئے ہیں سرکاری افسران ملازمت آئین کے مطابق کریں عمران خان کے جیالے نہ بنیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…