نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا انڈیا میڈیا بھی معترف، بھارتی صحافی نے اپنے ہی وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا،وزیراعظم پاکستان نے جن چار موضوعات پر بات کی وہ چاروں پاکستان سے متعلقہ بھی ہیں، اس خطے کے متعلقہ بھی ہیں اور دنیا بھر سے متعلقہ بھی ہیں، کلائمٹ چینج ہو، منی لانڈرنگ ہو، اسلامو فوبیا ہو، کشمیرہو، چاروں کے چاروں موضوع انتہائی اہم تھے جن پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بات کی، یہ چاروں ایشو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلے بھی ڈسکس ہوتے رہے ہیں اور میرا
خیال ہے عمران خان نے اس پر بھرپور موقف اپنایا، جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ بھارت نے اب ٹائلٹ بنا لئے ہیں، میں بہت خوش ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے کہ انڈیا کی لیڈر شپ دنیا کو بتا سکتی ہے اب ہمارے پاس ٹائلٹس کی کوئی کمی نہیں، کیا ہمارے وزیراعظم یو این میں ٹائلٹ بتانے گئے تھے کہ اب انڈیا میں پورے ہو گئے ہیں، بھارتی صحافی نے بی جے پی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جب اگلا وزیراعظم چنیں تو کوئی پڑھا لکھا بندہ چنیں جس کا کوئی گلوبل ویژن ہو، بھارتی وزیراعظم کو پتہ ہوناچاہیے کہ اقوام متحدہ میں خطاب کر رہے ہیں گجرات میں نہیں۔