اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،وزیراعظم دورہ امریکا کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کیمطابق اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومتی اقدامات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جانے کے حوالے سے بات ہوئی۔ذرائع کیم طابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی
پر بھی کیا گیا۔ذرائع کیمطابق وزیراعظم نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیراعظم نے حلقوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کمے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی جلد وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزاد مارچ پر وزیراعظم نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں،اگر اپوزیشن کے مقدمات ختم ہوجائیں تو پچھلے دس سال کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔