تلہار(این این آئی)تلہار سمیت ضلع بدین میں حالیہ بارشوں کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں 300 فیصد تک کااضافہ ہوگیاہے جبکہ ہری مرچ نایاب ہوگئی ہے۔سبزیوں کے نرخ سن کر عوام پریشان ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سبزیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں، اس وقت سبزی مارکیٹون میں ہری مرچیں 400 روپے فی کلو، ٹماٹر140 روپے فی کلو، پیاز 100، ٹینڈے 120 روے، بھنڈی، 160 روپے، بیگن 80 روپے، ہری دہنیاں 300 روپے،گوبھی 160 روپے،لہسن 300 روپے، ادرک 300 روپے، سندھی پالک 120 روپے، سندھی توری
120 روپے، ہائبرڈ توری80 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے لاڑ میں پیدا ہونے والے ہری مرچیں اور ٹماٹر مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں جبکہ حیدر آباد کی سبزی منڈی میں بھی ہری مرچ کی قلت ہوگئی ہے اور اس وقت ہری مرچ 7000 ہزارروپے فی من تک فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جو اس سال کی مہنگائی کا ایک ریکارڈ ہے جبکہ غریب اور نچلہ طبقہ موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہے۔