بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

عوام کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں،اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا فیصلہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل کر سکتے ہیں اور نہ چاہتے ہیں، ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں،ہم عوام کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، جب سابق صدر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو سوچیں ایک عام پاکستانی کو ان عدالتوں سے انصاف مل سکتا ہے؟اڈیالہ جیل میں اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے، جیلیں پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کیلئے کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سابق صدر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو سوچیں ایک عام پاکستانی کو ان عدالتوں سے انصاف مل سکتا ہے؟، یہ وہی راولپنڈی ہے جہاں کی عدالتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل قرار دیا اور آج تک اس کی معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جمہوری جدوجہد جاری ہے،آصف زرداری بیمار ضرور ہیں مگر حوصلہ بلند ہے، وہ بہادر ضرور ہیں اور ان کا ظلم سہنے کو تیار ہیں تاہم اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری اپنے نظرئیے پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے، جس پر ہم فخر کرتے ہیں، وہ لوگ آصف زرداری کو ان کے حقوق سے محروم رکھ رہے لیکن ہم ان کے دباؤ میں آرہے ہیں نہ آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے مطابق آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں کے لیے پیغام بھیجا ہے کہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہو اور سمجھوتہ نہیں کرو،

آپ نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں۔اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو کسی اور کی وجہ سے آتی ہے، یہ عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں آتی اور اسی لیے انہیں عوام کی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔دوران گفتگو انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت کو دھاندلی کرکے مسلط کیا گیا ہے،

ایک سال کے دوران عام آدمی کا معاشی قتل ہوا ہے، ایک سال کی پالیسی یہی رہی ہے کہ سلیکٹر کو خوش کرنا ہے لیکن عوام کیلیے کچھ نہیں کیا گیا لہٰذا جب سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو وہ کسی اور کی وجہ سے آتی ہے اسے عوام کے دکھ و تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی سونامی، ٹیکسز کے طوفان میں دھکیل دیا گیا، عام آدمی گیس اور بجلی سمیت

ہر چیز کی قیمت کے لیے پریشان ہے۔اپنی جماعت کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عام آدمی کی خدمت کی ہے، ہم نے ہمیشہ عام آدمی کی جدوجہد لڑی ہے، ہم جب اقتدار میں آتے ہیں تو غریب کی خدمت کرتے ہیں، امیر کو خوش نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دیکھا کہ ‘نیازی کا ہرنعرہ جھوٹا اور ہر وعدہ دھوکا نکلا اور

اب عوام تنگ آچکے ہیں اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں، اس کٹھ پتلی کو گھر بھیجنا پڑے گا۔دوران گفتگو بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا حنیف کے جاں بحق ہونے پر مذمت کا اظہار کیا، یہ دھماکا اس حکومت کے وہی ہتھکنڈے ہیں جو مشرف کے دور میں استعمال ہوا کہ دہشت گردی اور گرفتاریوں کا استعمال کرکے

حکومت کو دبائیں۔چیئرمین پی پی نے کہاکہ جلد ہی میں مولانا فضل الرحمن کے پاس جاؤں گا اور ان سے تعزیت کروں گا، جہاں تک ہمارے احتجاج کا پروگرام ہے تو وہ چل رہا ہے، ہم عوام کو بتارہے ہیں کہ کس طریقے سے عوام کے حقوق سلب کرلیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے عوام ہمارا ساتھ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں آتی، یہ حکومت بھی دھاندلی کرکے مسلط کی گئی، اس حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،، عوام نے دیکھ لیا نیازی کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا،عوام اس حکومت کو گرانے کیلئے تیار ہے۔بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ ہم نہ ڈیل کر سکتے ہیں اور نہ ڈیل چاہتے ہیں، ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں، ہم لڑنا جانتے ہیں اور لڑیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ انہیں گرفتار کیا گیا تو یہ حد پار کرنے کے مترادف ہوگا، سندھ پر اگر غیر آئینی حملہ ہوا تو ایک زبردست مہم چلائیں گے، ہم ایسی تحریک چلائیں گے کہ آپ آزادی مارچ بھول جائیں گے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…