بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خاقان کو جیل میں ایسی سہولتیں فراہم کی جائیں جیسی ۔۔۔!!! احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شاہد خاقان عباسی کو ناساز طبعیت کی بنا پر جیل میں الگ رکھا جائے، پرہیزی کھانے کیلئے جیل میں خانساماں رکھنے کی اجازت دی جائے، اے سی، فریج، ٹی وی، ٹی کیٹل،

ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔درخواست میں کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اور جیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے جبکہ اخبار، کتابیں اور دیگر اشیا اپنے خرچے پر رکھنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں سابق وزیراعظم کو اہلیہ، بیٹوں، بہو، بہنوں اور کزنز سے ملاقات کرنے کی اجازت کے لیے 13 افراد کے نام دئیے گئے تھے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آصف زرداری کو  جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہی شاہد خاقان کو بھی دی جائیں۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…